راولپنڈی: دن دیہاڑے 13 سالہ لڑکی اغوا

Jul 26, 2021 | 19:07:PM
راولپنڈی: دن دیہاڑے 13 سالہ لڑکی اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راولپنڈی میں دن دیہاڑے 13 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں پیش آیا، مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی کی والدہ شہناز اختر نے تھانے میں درخواست دی ہے، درخواست میں موقف اپنایا کہ لڑکی بھائی کے ہمراہ نانی کے گھرسے واپس پیدل آرہی تھی۔
اسی دوران نامعلوم ملزموں نے میری بیٹی کو اس کے دس سالہ بھائی کے سامنے اغوا کیااور اپنے ساتھ لے گئے، اعلیٰ حکام اور پولیس سے گزارش ہے کہ میری بیٹی کو فوری بازیاب کرایا جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں