اسلام آباد میں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں

Jul 26, 2021 | 18:58:PM
اسلام آباد میں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں میاں اور بیوی نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے غوری ٹاؤن میں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،ذرائع کاکہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ بچے کی حوالگی کے تنازعے پر پیش آیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ میاں بیوی کے درمیان علیحدگی تھی،کچھ دن پہلے خاتون بچے کو اس کے والد سے زبردستی اپنے پاس لے آئی تھی،ذیشان بچے کو لینے غوری ٹاؤن اپنی بیوی کے گھر پہنچا تو بیوی نے فائرنگ کردی، جس سے اس کا شوہر ذیشان زخمی ہوگیا۔
ذرائع کا مزید کہناتھا کہ ذیشان کی جوابی فائرنگ سے بیوی بھی زخمی ہوگئی، ذیشان کے پیٹ اور اس کی بیوی کے پاؤں میں گولی لگی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں سے اسلحہ برآمد کرلیااورانہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا ،پولیس کاکہناہے کہ دونوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف فوجی نرسریوں کی پیداوار،اسی کیخلاف بدزبانی کرتاہے: شیخ رشید