فریز اکاؤنٹس سے30ملین روپے سے زائد کی ریکوری
کیپشن: ایف بی آر لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں عمیر عظمت)ایف بی آر نے فریز بینک اکاؤنٹس سے30ملین روپے سے زائد ریکوری کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نادہندگان سے ٹیکس وصولیوں کیلئےمتحرک ہو گیا۔ ریجنل ٹیکس دفتر کی جانب سے بیس ڈیفالٹرز کے بینک اکاؤنٹ فریز کر دئیے گئے ۔فریز کئے گئے بینک اکاؤنٹس سے30ملین روپے سے زائد ریکوری کر لی گئی۔
ایف بی آر حکام کاکہناتھا کہ ڈیفالٹرز کے بینک اکاؤنٹس سے ریکوریاں کی جا رہی ہیں، ڈیفالٹرز قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ٹیکس ادائیگیاں کریں۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!معروف آرٹسٹ انتقال کر گئے