دھاتی مجسمہ ساز بختیار علی انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد سعد کمال)دھاتی مجسمہ ساز بختیار علی انتقال کرگئے، آرٹسٹ بختیار علی عرصہ دراز سے علیل تھے۔
بختیار علی فالج کے باعث انتقال خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم اقبال ٹاؤن ڈی ٹائپ کے رہائشی تھے، مرحوم کی نمازہ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بختیار علی دھات (میٹل) سے مجسمے بنانے کے ماہر تھے اور ان کے کام میں جدیدیت اور روایتی عناصر کا خوبصورت امتزاج نظر آتا تھا۔
وہ پاکستان کے فنکاروں میں سے ایک نمایاں نام تھے جنہوں نے دھات کے ذریعے تجریدی اور علامتی فن تخلیق کیا۔ ان کے کئی کام گیلریوں، پبلک پلیسز اور نجی مجموعوں میں موجود ہیں۔
ان کی وفات پر فنکاروں، ناقدین اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو صبر عطا کرے۔ آمین۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور میانمار کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط