نرسزکودوران ڈیوٹی موبائل فون کااستعمال مہنگا پڑ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری)لاہورجنرل ہسپتال کی 6 نرسزکودوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 6 نرسز کالاہور جنرل ہسپتال سے تبادلہ کر دیا۔
سٹاف نرس ردا اور رافیعہ نازلین کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال تبادلہ کردیاگیاجبکہ زینیہ اور جویریہ سحر کو عزیز بھٹی ہسپتال گجرات بھیج دیاگیا۔
عائشہ اشرف اور سمیرا بشیر کوٹرانسفرکرکے نشتر ہسپتال ٹو ملتان بھجوا دیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:پروازوں کوبریک لگ گئی،4پروازیں منسوخ
ایم ایس لاہورجنرل ہسپتال نے فوری طور پر نرسز کو ڈیوٹی سے ریلیو کر دیاہے۔