وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں سائبر سیکیورٹی مضبوط بنانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں سائبر سیکیورٹی مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،منسٹری آف ایجوکیشن نے نجی تعلیمی اداروں کیلئے ڈیجیٹل سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار دے دی۔
پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹیٹوٹ ریگولیشن اتھارٹی (پیرا) نے اسلام آباد کے سکولز کو سائبر سیکیورٹی کورس فوری شروع کرنے کا حکم جاری کردیا،اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے آن لائن سائبر سیکیورٹی کورس 8 مارچ تک مکمل کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔
نویں جماعت سے اوپر کے طلبہ کو بھی ڈیجیٹل سیفٹی کورس میں رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے،جدید اے آئی اور ڈیجیٹل خطرات سے نمٹنے کے لیے وزارت تعلیم اور سسکو کا اشتراک سے طلبا موسم گرما کی چھٹیوں میں سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل سیفٹی کورسز مکمل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ 1200 روپے کلو جلیبی کا سن کر حیران