وزیر اعلیٰ سندھ 1200 روپے کلو جلیبی کا سن کر حیران 

Feb 26, 2026 | 19:57:PM
وزیر اعلیٰ سندھ 1200 روپے کلو جلیبی کا سن کر حیران 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کی صورتحال پر صدر زرداری کی برہمی کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی متحرک ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رواں ہفتے شہر کا تیسری بار دورہ کیا، صدر اور برنس روڈ پر کھانے پینے کی اشیاء اور پھلوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا، دکانوں اور اسٹالز پر نرخ نامے بھی چیک کیے۔

وزیر اعلیٰ نے 1200 روپے کلو جلیبی کی قیمت پر حیرانی ظاہر کی، برنس روڈ پر دکانداروں اور خریداروں سے بات چیت کی۔

خیال رہے کہ صدر زرداری نے چار دن قبل اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے باز پرس کی تھی اور انہیں شہر کے ترقیاتی منصوبوں اور انفرااسٹرکچر پر کام تیز کرنے کی ہدایت دی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد، سخت سزائیں مقرر