پرامید ہوں کہ لاہورقلندرز آئندہ میچوں میں اچھا پرفارم کریگی،عاقب جاوید

Feb 26, 2024 | 18:27:PM
پرامید ہوں کہ لاہورقلندرز آئندہ میچوں میں اچھا پرفارم کریگی،عاقب جاوید
کیپشن: عاقب جاوید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر)لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ لاہور کی تاریخ میں سب کچھ ممکن ہے، اگر پانچ ہار سکتے ہیں تو یہ ٹیم پانچ میچ جیت بھی سکتی ہے،پرامید ہوں کہ آئندہ میچوں میں اچھا پرفارم کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہاکہ جب پچز بیٹنگ فرنڈلی ہوں تو ہر ٹیم کے پاس موقع ہوتا ہے، پہلے اور دوسری اننگز میں کہیں کسی ٹیم کو ایڈوانٹیج نظر نہیں آرہا۔ان کاکہناتھا کہ حارث رﺅف لاہور کی ٹیم کا پلر ہے اور پاکستانی ٹیم کو بھی نقصان ہے،جب کوئی ایک پلیئر بھی موجود نہ ہوں تو کمبینیشن خراب ہوجاتا ہے۔
لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہاکہ لاہور کی تاریخ میں سب کچھ ممکن ہے، اگر پانچ ہار سکتے ہیں تو یہ ٹیم پانچ میچ جیت بھی سکتی ہے،ان کاکہناتھا کہ راشد خان کو کوئی پلیئر ریپلیس نہیں کرسکتا، اس جیسے پلیئر کو ہر ٹیم مس کرے۔
عاقب جاوید نے کہاکہ ماضی سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، چاہے وہ اچھا ہو یا برا ہو، پرامید ہوں کہ آئندہ میچوں میں اچھا پرفارم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس کب ہوگا؟تاریخ اوروقت سامنے آگیا