سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں آتشزدگی، مزید ایک اور شخص چل بسا

Feb 26, 2024 | 15:26:PM
سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں آتشزدگی، مزید ایک اور شخص چل بسا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہ رخ شاہ ) سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں آتشزدگی کے سبب جھلسنے والا ایک اور شخص دوران علاج چل بسا ۔

ذرائع کے مطابق آگ سے جھلسنے والے شخص کا نام کاشف ہے۔ متوفی کاشف علی دو بچیوں کا باپ اور سندھ کے علاقے حیدری کا رہائشی تھا۔
متوفی کاشف ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں فرائض انجام دیتا تھا جوکہ 11 فروری کو ہسپتال میں آگ لگنے سے جھلس گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانے والا انسانی سمگلر گرفتار