لیبیا میں شہریوں کو یرغمال بنانے والا انسانی سمگلر گرفتار

Feb 26, 2024 | 14:54:PM
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے لیبیا میں شہریوں کو  یرغمال بنانے والے گینگ کے سرغنہ  کو ملتان سے گرفتار کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے لیبیا میں شہریوں کو  یرغمال بنانے والے گینگ کے سرغنہ  کو ملتان سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم عثمان عمر فاروق کو ملتان سے گرفتارکیا گیا، ملزم نے ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرین کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے ہتھیائے  تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے اٹلی بھجوانے کے 24 لاکھ روپے لیے لیکن متاثرین کو لیبیا بھیج دیا، متاثرین کو چند ماہ قبل لیبیا میں یرغمال بناکر  رکھا گیا، شکایت کنندہ نے ملزمان کو مزید 27 لاکھ 68 ہزار روپے بطور تاوان دیے۔

مزید پڑھیں:  "مسلم شیراور ہندو شیرنی چڑیا گھر میں ایک ساتھ نہیں رہ سکتے" سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

بعد ازاں ملزم متاثرین کی بازیابی کیلئے مزید فی کس 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہا تھا، ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرین کو لیبیا میں قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔