وزارت مذہبی امور میں سعودی ویزا بائیو ایپلی کیشن کے استعمال پر اہم اجلاس

Feb 26, 2023 | 20:22:PM
وزارت مذہبی امور میں سعودی ویزا بائیو ایپلی کیشن کے استعمال پر اہم اجلاس
کیپشن: وزارتِ مذہبی امور میں سعودی ویزا بائیو ایپلی کیشن کے استعمال پر اہم اجلاس ہورہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارتِ مذہبی امور میں اتوار کے روز ”سعودی ویزا بائیو ایپلی کیشن“ کے استعمال پر اہم اجلاس ہوا،”سعودی ویزا بائیو ایپ“ سے متعلق سعودی وزارتِ خارجہ کے حکام اور اعتماد آفس کے نمائندے نے پریزنٹیشن دی،جوائنٹ سیکرٹری حج کی زیر صدارت اجلاس میں حج ونگ کے افسران اور نجی حج سکیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔
دوران بریفنگ بتایا گیاکہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی عازمین حج کیلئے آن لائن فنگر پرنٹ بائیو میٹرک لازمی ہو گی،عازمین حج اپنی فنگر پرنٹ بائیو میٹرک ”سعودی ویزا بائیو“ نامی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کر سکیں گے،فنگر پرنٹ بائیو میٹرک کی سہولت پاکستان میں موجود اعتماد دفاتر سے بھی مفت دستیاب ہو گی۔
دوران بریفنگ شرکا کو مزید بتایا گیاکہ عازمین حج تین آسان مراحل میں اپنے سمارٹ فون سے گھر بیٹھے سعودی ویزا بائیو میٹرک کر سکتے ہیں ،موبائل کیمرے کی مدد سے پاکستانی پاسپورٹ سکین کرنا، سیلفی لینا اور فنگر پرنٹس سکین کرنا ہوں گے،موبائل ایپلی کیشن کے استعمال سے متعلق سادہ ہدایات وزارت کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہو گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہاکہ ہاتھ یا انگلیوں سے معذور افراد کو مستند ڈاکٹر کا کمپیوٹرائزڈ میڈیکل سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا ہو گا،گذشتہ سال بائیو میٹرک میں کچھ مسائل کے بعد موبائل ایپ کو مزید آسان بنایا گیا ہے۔

مزید تفصیل پڑھیں: عمران خان نے پیپلزپارٹی کی وکٹ گرادی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل