شعیب اختر نے محمد آصف کو بلا کیوں مارا؟محمد آصف نےبتا دیا

Feb 26, 2023 | 00:51:AM
شعیب اختر نے محمد آصف کو بلا کیوں مارا؟محمد آصف نےبتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پی ایس ایل ہنگامہ میں  سابق جادوگر تیز گیند باز محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار پروفیشنل جیلسی میں شعیب اختر نے انہیں بلا مار دیا ۔

تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کے پی ایس ایل ہنگامہ میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق  کھلاڑی اور جادوگر تیز گیند باز محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک بار شعیب اختر نے بلا بھی مارا تھا، جس کی وجہ بھی انہوں نے بتائی کی ایسا شائد شعیب اختر  نے پروفیشنل جیلسی میں کیا، جادوگر تیز گیند باز نے دنیا کے تیز ترین گیند باز  راولپنڈی ایکسپریس کے بارے میں بتایا کہ شعیب جتنا اچھا کھلاڑی تھا اتنا اچھا انسان بھی ہے ۔

 ماضی کے قصے پر  پی ایس ایل ہنگامہ کی میزبان  روحا ندیم نے محمد آصف کو اس واقعے کے بارے مزید  کھریدا تو محمد آصف نے دلچسپ واقعہ سنایا جس سے حاضرین کھلھلا کر ہنس پڑے اور امید ہے کہ آپ بھی ہنس پڑیں گے ، محمدآصف کے مطابق ایک بار  شاہد آفریدی اور شعیب اختر اکٹھے بیٹھے ایک دوسرے کو  عمران خان اور جاوید میانداد سے تشبیح دے  رہے تھے جس پر انہوں نے مجھے  اس بات اپنی رائے دینے کو کہا تو میں دو ٹوک انداز میں جواب دیا کہ آپ پاگل ہیں جو اس بحث میں پڑے ہوئے ہیں ، اپنے اس جملے کی تشریح بھی محمد آصف نے کی اور کہا کہ دراصل میرے اس جملے کی وجہ یہ تھی کہ عمران خان اور جاوید میانداد  کرکٹ کے بڑے نام ہیں اور  شاہد آفریدی اور شعیب اختر بھی کرکٹ کے بڑے  نام ہیں لیکن ان کے ساتھ موازنہ کرنا وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں تھا لیکن مجھے اپنی اس بات کیلئے شعیب اختر سے بلا کھانا پڑا۔