تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ناخوشگوار واقعہ، اہم رہنما کنٹینر سے گر زخمی ہو گئے 

Feb 26, 2022 | 18:52:PM
پی ٹی آئی، سندھ حکومت، لانگ مارچ، ناخوشگوار واقعہ، اہم رہنما، کنٹینر سے، گر کر زخمی،
کیپشن: پی ٹی آئی لانگ مارچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے لانگ مارچ میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے، قافلے میں شامل پی ٹی آئی کے اہم رہنما کنٹینر سے گر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا گھوٹکی کا کراچی سندھ حقوق مارچ جاری ہے،پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اوباڑو سے سکھر کی جانب رواں دواں ہے، پی ٹی آئی لانگ مارچ میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیاہے ،قافلے میں شامل کنٹینر سے پی ٹی آئی رہنما میرافتخار گر کر زخمی ہو گئے،میر افتخار کو ایمبولینس کے ذریعے ڈہرکی ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک ،انٹر کے طلبا کیلئے بڑی خبر! امتحان کا طریقہ کار تبدیل