پی ایس ایل7؛ فائنل کی ٹکٹیں مانگنے پر فخر زمان کو شہری نے کیا جواب دیا؟

Feb 26, 2022 | 18:51:PM
 کسی کےپاس پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں ہوں تو بتائے؟
کیپشن: فخر زمان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ایس ایل سیون کافائنل ٹاکرا اور وہ بھی لاہور میں،قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ۔ٹویٹر پر لاہور قلندر کے کھلاڑی فخر زمان نے کہا کہ کسی کےپاس پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں ہوں تو بتائے؟

قذافی اسٹیڈیم میں لاہوریئے لاہور قلندرز کا فائنل میچ دیکھنے کے لئےبےتاب ہیں اور پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے ۔شہری فائنل ٹاکراقذافی سٹیڈیم میں دیکھنےکےخواہشمند ہیں اورسوشل میڈیاپرٹکٹس مانگناشروع کردیں ہیں ۔

لاہورقلندرزکےفخرزمان کافائنل میچ کےٹکٹ کی دستیابی کے لئےٹویٹرپرپیغام دیا کہ کسی کےپاس پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں ہوں تو بتائے؟ فخر زمان کی ٹویٹ کرنے پر لاہوریوں نے فخر زمان سے ٹکٹیں دینے کی اپیل کردی ۔

ایک شہری نے ٹویٹر پر فخز زمان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں پی ایس ایل کےتمام میچزدیکھے لیکن لاہور قلندر اور ملتان سلطان کا فائنل دیکھنے کے لیے ٹکٹ نہیں مل رہا ۔
فخرزمان کی ٹویٹ پر دیگر صارفین نے بھی مزیدٹکٹس کی فراہمی کامطالبہ کردیا ۔سپوررٹر نے اپیل کی کہ وہ لاہور قلندر کے فینز ہیں ہمیں فائنل میچ دیکھنےکے لئےٹکٹ دیاجائے، لاہور قلندر اور دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان کےساتھ کل پی ایس ایل 7 کا فائنل میچ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔