قومی اسمبلی میں 64 سالہ رکن اسمبلی کی 13 سالہ بچی سے شادی کی گونج

Feb 26, 2021 | 22:38:PM
قومی اسمبلی میں 64 سالہ رکن اسمبلی کی 13 سالہ بچی سے شادی کی گونج
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ایک پریشان کن خبر سامنے آئی ہے ، جمعیت علمائے اسلام کے 64 سال کے رکن نے 13 سال کی بچی سے شادی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے ا جلاس میں جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی کی 13 سالہ لڑکی سے شادی پر تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ    گیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ گزارش ہے جے یو آئی کے سربراہ ایوان میں تردید کردیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ۔

فواد چوہدری نے جے یو آئی کے ایک رکن قومی اسمبلی کا نام لئے بغیر کہا کہ انہوں نے 65سال کی عمر میں 13سال کی لڑکی سے شادی کی ہے ، مولانا فضل الرحمن تحقیقات کرائیں، بھارتی میڈیا ہماری پارلیمان کا مذاق اڑا رہا ہے کیا یہ چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی تقریر جاری تھی کہ پی پی رکن آغا رفیع اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی، اسپیکر نے گنتی کروائی تو کورم پورا نہ نکلا اور اجلاس پیر کی سہہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔