ٹینکر  پولیس موبائل سے جا ٹکرایا،  4 اہلکار زخمی، ڈرائیور فرار

Feb 26, 2021 | 12:49:PM
ٹینکر  پولیس موبائل سے جا ٹکرایا،  4 اہلکار زخمی، ڈرائیور فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایکسپریس وے پر ایک ٹینکر نے پولیس موبائل کو ٹکر  مار دی جس کے باعث 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بلوچ کالونی ایکسپریس وے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں زخمی 4 پولیس اہلکاروں کو  فوری جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی اہلکاروں میں دائم علی، عامر، ذیشان اور اخلاق شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا اور اس واقعے کا مقدمہ بلوچ کالونی تھانے میں درج کرلیا  گیا ہے۔