شاہ سلمان کا جوبائیڈن کو فون، دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط کرنے کی یقین دہانی 

Feb 26, 2021 | 12:28:PM
شاہ سلمان کا جوبائیڈن کو فون، دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط کرنے کی یقین دہانی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امریکی صدر  جو بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں صدر کامنصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور  سعودی عرب  اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دوران گفتگو خطے کے اہم امور اور مشترکہ مفادات کی پیشرفت پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اپنے جواب میں خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کیا۔