یو اے ای کے صدر کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال،لڑاکا طیاروں نے فضائی سلامی دی

Dec 26, 2025 | 08:48:AM
 یو اے ای کے صدر کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال،لڑاکا طیاروں نے فضائی سلامی دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔

برادر اسلامی ملک یو اے ای کے صدر کا پاکستان آمد پر شاندار اور تاریخی استقبال کیا گیا ہے۔

صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کی آمد پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضائی سلامی دی۔

پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای صدر کے طیارے کو حصار میں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت مخالف اہم شخصیت کو  گولیاں مار دی گئیں

یو اے ای کے صدر کا دورۂ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی برادرانہ ودیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق  متحدہ عرب امارات کے صدر کے ہمراہ وزراء اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے، ان کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یو اے ای کے صدر کا یہ دورہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کو مزید تقویت بخشے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی دو طرفہ تعلقات اورمضبوط روابط کے لیے یو اے ای کا دورہ کر چکی ہے۔