سکولوں کی چھٹیوں میں 2 ہفتے کی توسیع کا امکان 

Dec 26, 2022 | 19:11:PM
سموگ، تدارک، زیر تعلیم بچوں، اچھی خبر،
کیپشن: چھٹیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سموگ تدارک کے معاملے پر سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے حوالے سے اچھی خبرآگئی۔
جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن نے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کیلئے خط لکھ دیا،جوڈیشل کمیشن نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کو سکولوں میں 2 ہفتے تک چھٹیوں میں توسیع کیلئے خط لکھا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں محکمہ ایجوکیشن کو خط لکھا، جوڈیشل کمیشن کے خط کی روشنی میں محکمہ ایجوکیشن سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گا۔
ذرائع کاکہناہے کہ سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن کل ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر جوڈیشل کمیشن کو محکمہ ایجوکیشن کو سکولوں کی چھٹیوں میں 2 ہفتے تک اضافے کی تجویز دینے کی ہدایت کی تھی۔

مزید تفصیل پڑھیں: رائیونڈ؛ کمرے میں گیس بھرنے سے 2 بہن بھائی جاں بحق،تیسرے کی حالت تشویشناک