فاروق ستار سے ملاقات کب، کیسے اور کہاں ہوئی؟ حریم شاہ نے سارا کچا چٹھا کھول دیا

Dec 26, 2021 | 18:09:PM
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ، فاروق ستار سے ملاقات،
کیپشن: حریم شاہ ، فاروق ستار ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مقبول اور متنازع ترین ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے  فاروق ستار سے ملاقات کب، کیسے اور کہاں ہوئی اور فاروق ستار نے ان کا نمبر اپنے موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہوا ہے سب کچھ بتا دیا۔

ایک یوٹیوب چینل انٹرویومیں جب حریم شاہ سے فاروق ستار سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فاروق ستار جھوٹے انسان ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ حریم کو میں جانتا نہیں ہوں حالانکہ ہم دونوں پہلے سے دوست ہیں اور ہمارا فون پر بھی رابطہ ہے اور اس بات کو قبول کرنا کوئی معیوب بات نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی پرانی ڈانس ویڈیو پھر وائرل۔لباس کی وجہ سے پھر خبروں کی زینت بن گئیں
حریم شاہ نے فاروق ستار سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات اسلام آباد کے سرینا ہوٹل کی لفٹ میں ہوئی تھی۔ فاروق ستار نے کہا تھا کہ انہیں ڈھابے کے کھانے بہت پسند ہیں اور پھر ہم دونوں ڈھابے کا کھانا کھانے گئے تھے جس کا بل بھی فاروق ستار صاحب نے ہی دیا تھا۔ اس کے علاوہ ہم دونوں نے اپنے نمبرز کا تبادلہ بھی لفٹ میں ہی کیا تھا۔حریم شاہ نے بتایا کہ اس کے بعد چھ سات ماہ تک ہمارا فون پر رابطہ رہا تھا۔
 فاروق ستار نے کہا تھا کہ آپ جب بھی کراچی آئیں گی میری مہمان ہوں گی۔ جب میں کراچی آئی اس وقت ایک نجی ہوٹل میں ٹھہری تھی اور وہاں فاروق ستار خود چل کر میرے پاس آئے تھے ہماری گپ شپ ہوئی اور آدھا ایک گھنٹہ ہماری ملاقات رہی تھی۔حریم شاہ نے کہا کہ اب فاروق ستار جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہماری ملاقات ہوٹل میں نہیں ہوئی تھی بلکہ میرے آفس میں ہوئی تھی اور میں حریم کو پہلے سے نہیں جانتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی خفیہ شادی ۔۔نیا پنڈورا باکس کھل گیا

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا کہ وہ اور فاروق ستار دوست تھے۔ انہوں نے میرا نمبر اپنے موبائل میں نوٹی گرل کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں بہت شرارتی ہوں اوروں کے ساتھ جو کیا ہے میرے ساتھ نہ کرنا۔ جس پر میں نے کہا آپ بے فکر رہیں آپ کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا۔جب میزبان نے حریم شاہ سے ان کی اور فاروق ستار کی عمر کے درمیان فرق کے بارے میں بات کی تو حریم نے کہا میں اور فاروق ستار دوست ہیں اور دوستی تو کسی بھی عمر کے شخص کے ساتھ ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبنگ اداکار سلمان خان کو سانپ نے ڈس لیا۔۔ہسپتال منتقل