آوارہ کتوں کی بہتات۔۔بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی

Dec 26, 2021 | 09:55:AM
کتوں کے کاٹنے سے 15افراد زخمی،فائل فوٹو
کیپشن: کتوں کے کاٹنے سے 15افراد زخمی،فائل فوٹو

 (مانیٹرنگ ڈیسک)لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں آوارہ کتوں کی بہتات ، کتوں کے کاٹنے سے بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے  زخمی ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں،ایم ایس کہروڑ پکا ہسپتال کے مطابق 5 زخمیوں کو کتے کاٹے کی ویکسین لگادی گئی ہے جبکہ دیگر 10 زخمیوں کو آج ویکسین لگائی جائے گی۔رہائشیوں کے کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 خیال رہے لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں آوارہ کتے ہر طرف گھومتے پھرتے دیکھائی دیتے ہیں، آئے روز کتے کے کاٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے رہائشیوں کا گھر سے نکالنا دوبھر ہو گیا ہے،رہائشی پریشان ہیں جبکہ کوئی پرسان حال نہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    پنجاب کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش شروع