ملک بھر میں موسم سرما کی بارش ۔۔کئی علاقوں میں برفباری

Dec 26, 2021 | 09:46:AM
پنجاب میں بارش
کیپشن: بارش کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب اور بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہوگئی۔جبکہ کئی علاقوں میں برفباری بھی ہوئی 
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلئے مزید 50 لاکھ فائزر ویکسین کا عطیہ
تفصیلات کے مطابق پنجاب ، کے پی کے اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش شروع ہوگئی ۔لاہورمیں بونداباندی سے موسم خوشگوار اسموگ کا خاتمہ ہوگیا اس کے علاوہ ساہیوال ،وہاڑی ، لودھراں اور جھنگ میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ سبی، گوجرہ، عارف والا، فورٹ عباس میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ پاکپتن ،فیروز وٹواں ،کوہلو ،کبیر والا، علی پور میں بھی ہلکی بارش شروع ہوچکی ہے ۔ادھر شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ۔
دریں اثناکوئٹہ میں گزشتہ رات بارش کے بعد سے شہر کے مختلف وسطی اور نواحی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، بجلی کی معطلی کا سلسلہ گزشتہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ ادھر مسلم باغ، کان مہتر زئی اور توبہ اچکزئی میں بھی بارش ہوئی، وادی زیارت اورگردونواح میں ہلکی برف باری ہوئی۔جبکہ کراچی کے بھی کئی علاقوں میں بارش ہوئی ۔ادھر مری ، نتھیا گلی میں برفباری بھی ہوئی ۔
یہ بھی پڑھیں: انتظامیہ پی آئی اے خسارے کو ختم نہ کر سکی۔حکومت پریشان