پی ڈی ایم عمران خان کیلئے چیلنج نہیں ،فوادچودھری

Dec 26, 2020 | 23:33:PM
پی ڈی ایم عمران خان کیلئے چیلنج نہیں ،فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فوادچودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کیلئے پی ڈی ایم، ن لیگ ،مریم نوازیابلاول چیلنج نہیں،ان کے کہنے پر کوئی استعفا نہیں دے گا یہ صرف شوپیس ہیں،بات چیت کیلئے پارلیمان بہترین فورم ہے ،عمران خان ہمیشہ مذاکرات کی بات کرتے ہیں، میں حق میں ہوں کہ حکومت اپوزیشن کواس مشکل سے نکلنے کا راستہ دے۔
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاکہ پی ڈی ایم ٹوٹ رہی ہے نوازشریف اور فضل الرحمان کے بیانیے سے پیپلزپارٹی نے فاصلہ اختیارکیا، فضل الرحمان کی پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ ہوئی اس کاسلسلہ یہاں نہیں رکے گان لیگ تک جائیگا،مریم نواز کی سیاست اس پارٹی کو ہی لے ڈوبی ہے ، اپوزیشن کی تحریک عملی طورپرختم ہوچکی ہے لاہوران کیلئے واٹرلوثابت ہواہے۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو سیاست کاکوئی تجربہ نہیں وہ غصے میں بات کرتی ہیں،مریم نواز کے تمام بیانات جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں، لوگ پوچھ رہے ہیں کہ لندن اپارٹمنٹس خریدنے کے ذرائع کیا تھے،یہ الٹی میٹم حکومت کو دے رہے تھے اورقدم ان کے اپنے لڑکھڑارہے ہیں، مریم نوازکواپنا ریکارڈ درست کرناچاہئے انکو عمران خان نے جیل میں بندنہیں کیا،پاناما کیس عالمی سطح پر بنا تھا عالمی سکینڈل تھا جس کاوہ حصہ تھیں ،ان کی سیاست صرف عمران دشمنی پر کھڑی ہے اس لئے لوگوں نے ان کومستردکیا،ہم چاہتے ہیں ایسا انتخابی نظام لایا جائے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے ۔