ملک نصیرنے اس لئے گولیاں ماریں کہ ناجائز خواہشات پوری نہیں کیں، ڈانسراقرا

Dec 26, 2020 | 22:27:PM
 ملک نصیرنے اس لئے گولیاں ماریں کہ ناجائز خواہشات پوری نہیں کیں، ڈانسراقرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسٹیج ڈراموں کی ڈانسراقرا خان کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر ملک نصیر احمدپر شرمنا ک الزامات ،انہو ں نے الزام لگایاکہ ملک نصیر احمد پروگرام کے بعدبھی رکنے کا کہتا، غیر اخلاقی حرکات، مارپیٹ کرتا اور دیگر تھیٹرز پرکام کرنے سے روکتا تھا۔
تفصیلا ت کے مطا بق اقرا خان نے یہ الزام بھی لگایاکہ تھیٹر مالکان اور پروڈیوسرز کی جانب سے کام کرنے والی لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات معمول کاحصہ ہیں۔لڑکیاں روزگارکی خاطر یہ سب برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ ملک نصیر احمد نے محض اس لئے انہیں گولیاں ماردیں کہ وہ ان کی ناجائز خواہشات پوری نہیں کرتی تھی۔ یا د رہے کہ اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر اقرا خان کو سبزہ زار لاہور میں 9 دسمبر کو گولیاں ماری گئی تھیں جس سے وہ زخمی ہوگئی تھیں۔اقرانے ملک نصیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ، تاہم ملزم نے عدالت سے 5 جنوری تک ضمانت حاصل کرلی تھی۔