لیگی سینیٹر مشاہد اللہ کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ کی طبیعت ناساز ہوگئی۔لیگی رہنما کو اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لیگی سینیٹر مشاہد اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ چند روز سے طبعیت ناسازی کی وجہ سے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، مشاہد اللہ نے مزید لکھا کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
گذشتہ کچھ دنوں سے طبعیت ناسازی کی وجہ سے اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہوں، میری آپ سب سے گزارش ہے کے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
— Senator Mushahid Ullah Khan (@Mushahidullahkh) December 26, 2020