کراچی، والد کیساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھا5 سالہ بچہ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق

Aug 26, 2025 | 23:35:PM
کراچی، والد کیساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھا5 سالہ بچہ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،ملیر ملت ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے5سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق چار سے پانچ سالہ عون محمد اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا،  تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری ،حادثے میں بچہ ٹائروں تلے آ گیا،حادثے  میں باپ زخمی ہوا اور اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس نے ڈمپر ڈرائیور اور ہیلپر کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت نے دریائے راوی پر تھین ڈیم کے تمام گیٹس کھول دیئے،ستلج پر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا