سلما ن خان بو ڑھے ہوگئے؟۔۔اصل تصاویر نے بھا نڈا پھو ڑ دیا

Aug 26, 2021 | 22:15:PM
سلما ن خان بو ڑھے ہوگئے؟۔۔اصل تصاویر نے بھا نڈا پھو ڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)55 سالہ اداکار سلمان خان نے اپنی پہلی فلم میں نے پیا ر کیا سے با لی وڈ کو نیا ٹرینڈ دیا۔یہ ایک رو ما نوی فلم تھی جس میں سلو میاں انتہا ئی رو ما نٹک کر دار میں نظرآئے۔اس کے بعد ان کی بے شما ر فلمیں آئیں۔مگر پچھلی دہا ئی میں ان کو زیا دہ تر ایکشن فلموں میں ہی پسند کیا گیا۔جیسے دبنگ،ٹا ئیگر وغیر ہ ۔

تفصیلا ت کے مطابق سلما ن خان ان دنوں ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ روس میں موجود ہیں۔ جہاں وہ فلم کی شوٹنگ کرنے کے علاوہ اپنے روسی مداحوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی کھنچوارہے ہیں۔سلمان خان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ اپنے روسی مداحوں کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو سلوبھائی کی تصاویر کچھ خاص پسند نہیں آئیں اور انہوں نے بالی وڈ سپراسٹار کو بوڑھا قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ سلمان خان بوڑھے ہوگئے ہیں لہذا اب انہیں ڈیڈی کے کردار کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:دس فٹ لمبے خو فناک اژدھے نےسڑک پر ٹریفک جام کر دی۔۔ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اکثر لوگوں نے سلمان خان کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا سلمان خان بوڑھے ہوگئے ہیں جب کہ بہت سے لوگ کہتے نظر آئے کہ جوانی چلی گئی ان کی اب انہیں والد کے رول کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:دپیکا کے شوہر رنویر سنگھ کا والدہ کی سا لگرہ پر انو کھا ڈانس۔۔ویڈیو وا ئرل
یا د رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی کامیاب ٹائیگر فرنچائز کی تیسری کی فلم کی شوٹنگ کے لیے اس وقت روس میں موجود ہیں۔ فلم میں سلمان خان پہلی دو فلموں کی طرح اس بار بھی بھارتی ایجنٹ ٹائیگر کے روپ میں نظر آئیں گے جب کہ کترینہ کیف پاکستانی ایجنٹ زویا کا کردار نبھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئےویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل