جنید صفدر کی صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئےویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

Aug 26, 2021 | 18:37:PM
جنید صفدر کی صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئےویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک ) جنید صفدر  رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے  اور اس موقع پر انہوں نے گانا گا کر میلہ لوٹ لیا ۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائر ل ہو رہی ہے ۔ اب ان کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہو نا شروع ہو گئی ہے جس میں وہ صوفیانہ کلام پڑھ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر عمر اظہر نامی شہری نے جنید صفدر کی صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ یہ ویڈیو کلپ زیادہ لمبا نہیں بلکہ 45 سیکنڈ کا ہے لیکن اس مختصر وقت میں ان کی آواز میں موجود مٹھاس اور خوبصورتی کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چو ہنگ میں زیادتی کا شکا ر ماں بیٹی کا دل دہلا دینےوالا بیان قلمبند۔۔بیٹی حافًظہ قرآن ہے
ویڈیو کے ساتھ عمر نامی شخص نے پیغام درج کرتے ہوئے لکھا کہ ” یہ ویڈیو ان کیلئے ہے جنہوں نے جنید صفدرکو اپنی شادی پر گانا گاتے ہوئے سنا ، ہمارے دوست عبدالرحمٰن کی جانب سے 2019 میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جنید نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ صوفیانہ کلام پڑھا، وہ ایک دلکش آواز کے مالک ہیں“۔

یہ بھی پڑھیں:متھیرا کا جنید صفدر کی گلو کاری پر طنز کرنے وا لوں کو کرارا جواب