دس فٹ لمبے خو فناک اژدھے نےسڑک پر ٹریفک جام کر دی۔۔ ویڈیو وائرل

Aug 26, 2021 | 19:42:PM
دس فٹ لمبے خو فناک اژدھے نےسڑک پر ٹریفک جام کر دی۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک)سانپ کو دیکھتے ہی بڑوں بڑوں کی سٹی گم ہو جاتی ہے لیکن اگر اژدھے کی بات کریں تو یہ سائز اور وزن میں سانپ سے بہت بڑاہوتا ہے اگر ایسا ہی اژدہا آپ کے سامنے آ جائے توآپ کیا کریں گے؟

یہ بھی پڑھیں:متھیرا کا جنید صفدر کی گلو کاری پر طنز کرنے وا لوں کو کرارا جواب

 تفصیلات کے مطابق حال ہی میں برازیل کی ایک سڑک پر بہت بڑا اژدہا اچانک کہیں سے نکل آیا۔ گاڑیوں میں گزرتے لوگ رکنے پر مجبور ہو گئے اور ویڈیوز بنانے لگے جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:چو ہنگ میں زیادتی کا شکا ر ماں بیٹی کا دل دہلا دینےوالا بیان قلمبند۔۔بیٹی حافًظہ قرآن ہے

ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 فٹ لمبا اژدھا سڑک پر رینگ رہا ہے اور شاہراہ سے گزرنے والے افراد نے اسے دیکھ کر گاڑیاں روک دی ہیں، تاکہ اژدھا گزر جائے۔ بالآخر اژدھاسڑک پر آرام سے رینگتا ہوا جھاڑیوں میں غائب ہو گیا لیکن اسی دوران موقع پر موجود لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا لی۔ 

یہ بھی پڑھیں:حکومت کی 3 سالہ کارکردگی ۔۔ اشتہار کیلئے بھارتی ویب سائٹ سے تصاویر چرانے کا انکشا ف