مرغی اورانڈے مزیدمہنگے،سرکاری نرخ ہوامیں اڑادیئے

Apr 26, 2026 | 11:51:AM
مرغی اورانڈے مزیدمہنگے،سرکاری نرخ ہوامیں اڑادیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابوبکرشیخ )شہریوں کو سسستی پروٹین اب مہنگے داموں ملنے لگی،مرغی اورانڈوں کی قیمت میں من مانااضافہ کردیاگیا۔
لاہورمیں مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 526روپے فی کلو مقررہے مگر مارکیٹ میں 20سے 25روپے مزید مہنگا فروخت ہورہاہے۔
 اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت مختلف دکانوں پر مختلف ریٹس پر فروخت ہونے لگاہے،، اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 526کی بجائے 540سے 550میں فروخت ہورہاہے۔
اسی طرح فارمی انڈوں کا ریٹ 246 روپے فی درجن مقرر ہے مگر اوپن مارکیٹ میں 255سے 260میں فروخت ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

شہریوں نے مرغی اور انڈوں کو سرکاری ریٹس پر فروخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔