صدرِ مملکت  آصف علی زرداری  اہم سرکاری دورہ پر چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے

Apr 26, 2026 | 00:41:AM
صدرِ مملکت  آصف علی زرداری  اہم سرکاری دورہ پر چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے
کیپشن: چانگشا ائیرپورٹ پرعوامی جمہوریہ چین کی ہُونان صوبائی عوامی کانگریس کے نائب چیئرمین ہو ژوشینگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صدرِ مملکت  آصف علی زرداری  اہم سرکاری دورہ پر چین کے شہر چانگشا پہنچ گئے۔

عوامی جمہوریہ چین کی ہُونان صوبائی عوامی کانگریس کے نائب چیئرمین ہو ژوشینگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔ 

پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی  چانگ شا میں صدر آصف علی زرداری کا استقبال کرنے کے لئے موجود تھے۔ 

صدر زرداری چانگشا میں قیام کے دوران صوبہ ہونان کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

صدر آصف زرداری کامریڈ ماؤ زے تونگ کی جائے پیدائش دیکھیں گے

صدر مملکت چین کے  ہونان میں واقع شاؤشان میں عوامی جمہوریہ چین کے بانی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے چیئرمین کامریڈ ماؤ زے تونگ کی جائے پیدائش اور انکی سابق رہائش گاہ کا دورہ بھی کریں گے۔

صدر  آصف علی زرداری کے دورے کے دوران حکومتِ سندھ اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

صدر زرداری کے دورۂ چین سے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون، تجارت اور سی پیک پر اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔