ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی کی پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر 15منٹ ون آن ون ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کی پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر 15منٹ ون آن ون ملاقات ۔
یوکرینی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 15منٹ تک جاری رہی، وائٹ ہاوس نے بھی ملاقات کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے درمیان تعمیر ی بات چیت ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر سے ون آن ون ملاقات کی ،یوکرینی صدر نے کہا ہےصدر ڈونلڈٹرمپ سے روس کے ساتھ مکمل اور بلامشرو ط جنگ بندی پر تفصیلی بات ہوئی، یوکرینی عوام کی حفاظت اور پائیدار امن پر بھی بات چیت ہوئی۔
پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے بیونس آئرس میں موجود یوکرینی صدر نے برطانوی وزیراعظم کئیراسٹارمر،فرانسیسی صدر اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ ؛سیلفی لیتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر خاتون سمیت 2افراد ہلاک