سوا ارب روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ: فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف مقدمہ درج

Apr 26, 2025 | 13:27:PM
سوا ارب روپے کا سیلز ٹیکس فراڈ: فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی۔

رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ایک ارب 25 کروڑ روپے کے سیلزٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق نومی انصاری کی بیرون ملک سے واپسی پر گرفتاری کا بھی امکان ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد کسٹمز اور ٹیکسیشن کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

کارپوریٹ ٹیکس آفس نے رواں سال فروری میں کراچی میں غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے نومی انصاری کی فیکٹری اور مختلف آؤٹ لیٹس کو سیلز ٹیکس فراڈ اور پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی کے باعث سیل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:زینت امان نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتادی

کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاؤن، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع ان کے آؤٹ لیٹس پربھی چھاپے مارے تھے۔