عمران اشرف کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی

Apr 26, 2025 | 13:12:PM
عمران اشرف کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکار،رائٹر اور میزبان عمران اشرف کی طبیعت ناساز ہو گئی اورانہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی

 ڈرامہ سیریل "رانجھارانجھاکردی" سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عمران اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی صحت سے متعلق مداحوں کے ساتھ اپ ڈیٹ شیئر کی،اداکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ بہتر محسوس نہیں کر رہا ہوں،مجھے دعاؤں کی ضرورت ہے، میری صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ مختصر سی اس اسٹوری میں عمران اشرف نے اپنی خراب صحت سے متعلق کوئی تفصیل شیئر نہیں کی ہے۔

عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی یہ اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو گئی ہے،وائرل پوسٹس کے کمنٹ باکس میں مداح ناصرف ان کی جَلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں بلکہ ان کے لیے پریشان بھی نظر آ رہے ہیں۔