پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، کیڈٹس میں اعزازت اور انعامات تقسیم 

Apr 26, 2025 | 11:16:AM
پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، کیڈٹس میں اعزازت اور انعامات تقسیم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، غیر ملکی سفارتکار، اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شریک ہوئے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو تقریب میں آمد پرسلامی پیش کی جبکہ بگل بجا کر وزیراعظم کی تقریب میں آمد کا اعلان کیا گیا اور شہباز شریف کو سلامی پیش کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:’’سیاحوں کیلئے اہم خبر‘‘

 وزیر اعظم شہبازشریف نے پی ایم اے کاکول میں پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پی ایم اے کاکول میں گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کی حلف برداری بھی ہوئی، بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں وزیراعظم نے انعامات تقسیم کئے۔

اعزازی شمشیر انڈر آفیسر محمد حنان ملک نے حاصل کی، صدارتی طلائی تمغہ انڈر آفیسر زین العابدین نے حاصل کیا جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل نیپال کے کیڈٹ کے نام رہا۔

لیڈی کیڈٹ لائبہ رحمان کو بھی اعزاز دیا گیا، انڈر آفیسر محمد طلحہ ایاز نے کمانڈنٹ اعزازی چھڑی حاصل کی۔