ناران سیاحوں کےلئے دوبارہ کھول دیا گیا

Apr 26, 2025 | 10:13:AM
ناران سیاحوں کےلئے دوبارہ کھول دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مانسہرہ کا خوبصورت تفریحی مقام ناران 5  ماہ کی طویل بندش کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے کاغان سے ناران تک چھوٹے بڑے 7  گلیشیئرز ہٹا کر ریکارڈ وقت میں شاہراہ کو کھول کر ناران کی رونقیں دوبارہ بحال کردیں ۔

مزید پڑھیں:مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے 

ناران میں 5 ماہ کی بندش کے بعد راستے کھلتے ہی سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں بابو سر ٹاپ کا راستہ کھول کر گلگت بلتستان تک رسائی دی جائے گی۔