جلد بازی میں ہمارے کارکنوں کیخلاف کوئی فیصلہ نہ دیا جائے: راجہ بشارت

Apr 26, 2025 | 10:48:AM
جلد بازی میں ہمارے کارکنوں کیخلاف کوئی فیصلہ نہ دیا جائے: راجہ بشارت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں ہمارے کارکنان کے خلاف کوئی فیصلہ نہ دیا جائے۔ 

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  راجہ بشارت نے کہا کہ عدالت کو خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے حقوق کسی صورت پامال نہ ہوں۔

راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے اُمید رکھتے ہیں کہ ہمیں بھی دفاع کا پورا موقع دیا جائے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی قوتوں کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔