ایک ہی دن انتخابات، سماعت کل دن ساڑھے 11 بجے ہو گی

Apr 26, 2023 | 17:30:PM
ایک ہی دن انتخابات، سماعت کل دن ساڑھے 11 بجے ہو گی
کیپشن: سپریم کورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کیس کی سماعت جمعرات کو دن ساڑھے 11 بجے ہو گی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا، بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
ادھر سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نظر ثانی شدہ کازلسٹ جاری کردی گئی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطابندیال کل مقدمات کی سماعت کریں گے، ایک ہی دن انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت دن ساڑھے 11 بجے ہو گی۔
گزشتہ سماعت کے دوران انتخابات کرانے کے حوالے سے کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک کیوی ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی