پاک کیوی ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

Apr 26, 2023 | 16:59:PM
پاک کیوی ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔ ٹرافی کی رونمائی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف عمدہ بلے بازی، چیمپ مین نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

ٹرافی رونمائی تقریب میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم سمیت دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 

علاوہ ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمز نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ سیریز کیلئے بھرپور پریکٹس بھی کی۔ دونوں ٹیموں کے سکواڈ نے بالنگ، بیٹنگ اور فلڈنگ کی خوب پریکٹس کی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز کل 27 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے ہو گا۔