پاکستان کیخلاف عمدہ بلے بازی، چیمپ مین نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

Apr 26, 2023 | 13:08:PM
پاکستان کیخلاف عمدہ بلے بازی، چیمپ مین نے عالمی ریکارڈ بنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ بلے بازی کے باعث کیوی بلے باز مارک چیمپ مین نے عالمی ریکارڈ بنا دیا، کسی بھی پانچ یا اس سے کم میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ 

نیوزی لینڈ کے مڈل آڈر بلے باز مارک چیمپ مین نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 290 رنز بنائے، وہ پانچ یا اس سے کم میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم روانہ ہو گئی

ان سے پہلے سربیا کے لیزلی ڈنبر نے یلغاریہ کیخلاف چار میچز میں 284 رنز بنا چکے ہیں اور جنوبی افریکا کے کوئنٹن ڈی کوک بھی ویسٹ انڈیز کیخلاف 5 میچز کی سیریز میں 255 رنز بنا کر اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

کیوی بلے باز نے یہ اعزاز پاکستان کے خلاف 5 ویں اور آخری ٹی 20 میچ کے دوران سینچری سکور کر کے اپنے نام کیا۔ خیال رہے کہ چیمپ مین پاکستان کے خلاف 5 میچز میں سے 4 میں ناٹ آؤٹ رہے۔