بختاور بھٹو کا دعا زہرا کے نکاح نامے پر تحفظات کااظہار، بڑا مطالبہ کردیا

Apr 26, 2022 | 19:46:PM
سابق صدر، آصف علی زرداری، صاحبزادی بختاور بھٹو، دعازہرا، نکاح نامے پر تبصرہ
کیپشن: بختاور بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے لاہور سے بازیاب دعا زہراکے نکاح نامے پر تبصرہ کیا ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں دعا زہراکا نکاح نامہ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نکاح قانونی نہیں ہے کیونکہ دعا صرف 14 برس کی ہے، لہٰذا ظاہر ہے کہ بچی کا زبردستی نکاح کیا گیا ہے۔بختاور بھٹو نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے پر اغوا کا مقدمہ دائر کرنا چاہیے اور کم عمری کی شادی کے نکاح نامے پر دستخط کرنے والے نکاح خواں کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف سماعت 28 اپریل کو ہو گی، الیکشن کمیشن