جامعہ کراچی میں دھماکا، 4افراد جاں بحق ،متعدد افراد زخمی 

Apr 26, 2022 | 14:38:PM
کراچی دھماکا
کیپشن: گاڑی میں دھماکے کے بعد آگ لگی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جامعہ کراچی میں دھماکے سے4افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ،دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی ۔دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے ۔

پولیس کے مطابق لاشیں ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں ۔ذرائع کےمطابق دھماکے میں زخمی ہونیوالوں میں دو اہلکار بھی شامل ہیں ۔دھماکہ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب ہوا ،دھماکے کی آواز دور تک سنائی گئی ،دھماکے کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے۔دھماکے کے بعد پٹیل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،جاں بحق ہونیوالے افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی جارہی ہیں ۔