خیبرپختونخوا اسمبلی: سپیکر نے پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی کو بدتمیزعورت کہہ دیا

Apr 26, 2021 | 18:02:PM
خیبرپختونخوا اسمبلی: سپیکر نے پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی کو بدتمیزعورت کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیکرمشتاق غنی نے پیپلزپارٹی کی رکن نگہت یاسمین اورکزئی کوسخت جھاڑپلادی رکن کو بدتمیزعورت قراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران جب تحریک التواپربحث ہورہی تھی تو نگہت یاسمین بار بار اپنی نشست پر اٹھ کر بول رہی تھی جس پر سپیکر مشتاق غنی نے نگہت یاسمین کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اتناآسمان سرنہ اٹھاﺅآپ کو گیٹ سے باہرنکال دونگا بدتمیز عورت، ہربات پرہاﺅس آپ کے حوالے نہیں کرسکتے ۔
مشتاق غنی نے کہاکہ روزانہ ساراٹائم آپ لے جاتی ہو کسی دوسرے کو وقت نہیں ملتا،سپیکرنے اسمبلی عملہ کوہدایت کی کہ اس عورت کو باہرنکالاجائے ۔
معاون خصوصی برائے ہائرایجوکیشن کامران بنگش نے کہاکہ یہ جوطوفان بدتمیزی ہوتی ہے بے توقیری ہوتی یہ ہمیشہ اپوزیشن کی کرسیوں سے ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ لڑکے کی غیر اخلاقی حرکت