تعلیمی ادارے کھولنے پر  پرویز الہی کا اظہار تشویش

Apr 26, 2021 | 13:28:PM
سکول کھولنے بارے اظہار تشویش
کیپشن: سکول کھولنے بارے اظہار تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) چودھری پرویزالٰہی نے گجرات میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے بند ہیں، گجرات میں بھی بند کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ کیمرج اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی ہو سکتے ہیں تو تعلیمی ادارے بند کیوں نہیں ہو سکتے، حکومت کے اس اقدام پر بچوں کے والدین سراپا احتجاج ہیں، صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرنا پڑی ہے۔

 واضح رہے کہ پرویز الہی نے کہا ہے کہ کورونا کی شدت میں اضافہ پر سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنا کہاں کی عقلمندی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ خدانخواستہ اگر بچوں میں کورونا کی وباء پھیل گئی تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:    سپیکر پنجاب اسمبلی نے تعلیمی ادارے اور اکیڈمیز بند کرنیکا عندیہ دیدیا