سپیکر پنجاب اسمبلی نے تعلیمی ادارے اور اکیڈمیز بند کرنیکا عندیہ دیدیا

Apr 21, 2021 | 20:09:PM
سپیکر پنجاب اسمبلی نے تعلیمی ادارے اور اکیڈمیز بند کرنیکا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ کورونا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر نے پروفیسر، ٹیچرز اور بچوں کی قیمتی جانیں لی ہیں، کورونا کی صورتحال بہتر ہونے تک تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ اکیڈمیز کو بند رکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت  فنانس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سپیکر قومی اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں کورونا بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے ،حالیہ سروے میں کورونا کی وجہ سے بچوں کی شرح اموات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے، ملک کا مستقبل محفوظ بنانا ہے تو ہمیں اپنے بچوں اور نوجوانوں کی زندگیوں کی حفاظت کرنا ہو گی صورتحال بہتر ہونے تک تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ اکیڈمیز کو بندکردیا جائے۔
 چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایسا مانیٹرنگ سسٹم بنایا جائے جودن بدن حالات کا جائزہ لے، اس وقت دنیا بھر میں آن لائن کلاسز کے ذریعے امتحان لئے جارہے ہیں،ہمیں بھی اپنے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ایسا لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔
 فنانس کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مالی سال 2021-22 کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت کی شرکت فنانس کمیٹی کے ارکان مظفر علی شیخ، شجاعت نواز، رئیس نبیل احمد، کاشف محمود ،میاں شفیع محمد، میاں طارق عبداللہ نے سمیت راجہ یاورکمال خان اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اجلاس میں شریک تھے۔
 سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکے ٹی اے ڈی اے اور میڈیکل چارجز میں سے 34 لاکھ 50 ہزار روپے کی بچت کی گئی ارکان اسمبلی کی تنخواہوں، میڈیکل چارجز اور الاو¿نسز میں سے 10 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بچت اسمبلی سیکرٹریٹ کے آپریٹنگ اخراجات، تنخواہوں اور الاو¿نسز بل بجلی، گیس اور پٹرول میں سے 26 کروڑ 72 لاکھ 68 ہزار روپے کی بچت کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود کی ایرانی صدر سے ملاقات۔روحانی کا دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا عزم