پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب 27 ارکان کی رکنیت معطل، سپیکر نے رولنگ جاری کر دی

May 10, 2024 | 17:21:PM
پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب 27 ارکان کی رکنیت معطل، سپیکر نے رولنگ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی  مخصوص نشستوں پر  حکمنامے کے بعد  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے 27 ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مخصوص نشستوں پر رکن اسمبلی بننے والے 27 حکومتی ارکان اسمبلی کو معطل کردیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ دے دی ہے ،

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی خواتین نشست پر منتخب ہونے والی سعدیہ  مظفر، عابدہ بشیر ، مقصوداں بی بی،امرا خان ، سومیہ عطا ، راحت افذا ، رخسانہ شفیق ، تحسین فواد ، فرزانہ عباس، شغفتہ فیصل ، عظمیٰ بٹ ، ماریہ طلال ، ساجدہ نوید، نسرین ریاض، افشاں حسن ،امنہ پروین ، سحر بانو،زیبہ غفور،، ،سمرین تاج ، کنول نعمان ، سائمہ زاہد ، فذا ممونہ کی رکنیت معطل کی گئی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی کی روبینہ نظیر  اور  استحکام پاکستان پارٹی سمیرہ احمد   کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے ۔

اقلیت مرد نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن طارق مسیح اور وسیم انجم جبکہ  پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے  بسارو جی  کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔