ضلعی عدالتوں کے63 ججز ، 53 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور10 سینیئر سول ججز   کے تبادلے

Sep 25, 2025 | 21:47:PM
ضلعی عدالتوں کے63 ججز ، 53 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور10 سینیئر سول ججز   کے تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)ضلعی عدالتوں کے بڑے پیمانے پر تقرر  و تبادلے ، لاہور ہائیکورٹ نے63 ججز تبدیل،  53 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 10 سینیئر سول ججز   کے تبادلوں کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تبدیل ہونے والے ججز کو 29 ستمبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محسن علی خان کا لاہور سے ملتان  تبادلہ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  رانا عمران شفیع کا لاہور سے جڑانوالہ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اظہر علی جعفری لاہور سے گجرات ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مس شمائلہ یعقوب سندھو کا لاہور سے ننکانہ صاحب ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خلیل کا لاہور سے مظفرگڑھ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد صادق کا گجرات سے لاہور،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملک محمد لطیف کا راجن پور سے لاہور،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیف اللہ سوہل کا فیروز والا سے لاہور،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمود الحسن بھٹی کا فیروز والا سے لاہور او ایس ڈی،، سینیئر سول جج ، محمد سعید، سول ڈویژن لاہور تعینات ،سینیئر سول جج محمد مثنیف علی کا لاہور سے ڈی جی خان تبادلہ کر دیا گیا،سینیئر سول جج   ساہیوال محمد عارف خان  او ایس ڈی بنا دئیے گئے  ، سنئیر سول جج محمد عارف خان سول کورٹ لاہور میں افیسر آن سپیشل ڈیوٹی تعینات سینیئر سول جج شکیل احمد رحیم یار خان سے ساہیوال تعینات ،سینیئر سول جج محمد نوازش خان چوہدری کار ڈی جی خان سے ننکانہ صاحب تبادلہ سینیئر سول جج محمد عثمان گیلانی کا ننکانہ صاحب سے سرگودھا ،سینیئر سول جج محمد امین شہزاد کا سرگودھا سے فیصل اباد،سینیئر سول جج مس شبانہ حامد مغل کا ساہیوال سے پاک پتن،سینیئر سول جج غلام اکبر کا  پاک پتن سے ساہیوال،سینیئر سول جج محمد جمیل کا  فیصل آباد تبادلہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.23 کروڑ ڈالر اضافہ