’’چلو بیٹا آنٹی کو ڈانس کرکے دکھاؤ‘‘اداکارہ اشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔
اشنا شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے،اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ایک دلچسپ کیپشن لکھا’’چلو بیٹا آنٹی کو ڈانس کرکے دکھاؤ۔‘‘

اشنا شاہ کے ڈانس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات اور مداح کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے ڈانس کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔
شوبز کی مقبول شخصیت حسن رضوی نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا، ’’ہمیں ایک نئی ڈانسر ملی ہے۔‘‘ اداکارہ زویا ناصر اور انوشے اشرف نے بھی اشنا شاہ کے ڈانس کی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیا جیمز بانڈ 007 کون ہوگا ؟ تلاش جاری، مداحوں کاتجسس بڑھ گیا
واضح رہے کہ اشناشاہ بلا، چیخ، پری زاد اور حبس جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں،اس کے علاوہ وہ ایک نجی ٹی وی پرشوکی میزبا نی بھی کررہی ہیں۔