اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد

Sep 25, 2025 | 15:09:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)وفاقی دارالحکومت کی ہائیکورٹ نے عدالت کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی کا سرکلر بھی جاری کر دیا۔

جس کے مطابق صحافی، وکلا اور سائلین کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔

سرکلر کے مطابق ویٹنگ ایریا، عدالتی راہداریوں اور دفاتر میں بھی ویڈیوریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں موبائل فون سائلنٹ موڈ پر استعمال کیا جا سکے گا  جبکہ لائیو اسٹریمنگ اور کیمرے کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق سیکیورٹی اہلکار ریکارڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے مجاز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت:’’را‘‘ کے ایجنٹ کو114سال قید،ڈیڑھ لاکھ جرمانہ