انسداد دہشتگردی عدالت:’’را‘‘ کے ایجنٹ کو114سال قید،ڈیڑھ لاکھ جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے بارودی مواد رکھنے کے جرم میں مجرم کو 114 سال قید کی سزا سنادی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بارودی مواد کی برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلیم کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے دستی بم، آوان لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کا اعتراف کیا جب کہ اس نے 2012 سے 2014 کے درمیان تین بار بھارت کا سفر بھی کیا تھا۔
بعد ازاں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سلیم کو 114 سال قید کی سزا سنائی اور مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب:شاہی عدالت نے نئے مفتی اعظم کی تقرری کا اعلان کر دیا
عدالت نے مجرم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔